سیول(نیٹ نیوز) جنوبی کوریا کی مشہور موبائل ساز کمپنی نے دنیا کا پہلا مچھر بھگانے والا سمارٹ فون بنانے کا دعوی کیا ہے ۔ پاکستان میں بھی اکثر گھرانوں میں مچھر بھگانے والے ریپیلر اور سپرے خریدے جاتے ہیں لیکن افریقا اور دیگر ایشیائی ممالک میں مچھروں کی بہتات انسانی ہلاکتوں کی اب بھی بڑی وجہ ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ یہ فون الٹراسونک لہریں خارج کرکے مچھروں کو آپ سے دور رکھتا ہے ۔ ایل جی کا سیون آئی سمارٹ فون بہت مہنگا نہیں اور اسے گزشتہ ہفتے بھارتی موبائل کانگریس میں پیش کیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فون مچھروں سے پریشان ممالک میں اچھی فروخت حاصل کرسکتا ہے تاہم اس کے تکنیکی خواص زیادہ متاثر کن نہیں۔ مچھر بھگائے (موسکیٹو اوے ) اس فون کا دوسرا نام بھی ہے جو خون آشام مچھروں کو خاص صوتی لہروں سے دور بھگاتا ہے ۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مچھر بھگانے والا یہ آلہ اسی کمپنی کی دیگر مصنوعات مثلا ٹی وی اور ایئرکنڈیشنر سے منسلک ہوسکتا ہے ۔ اس میں نہ ہی کوئی دوا ہے اور نہ کوئی کیمیکل بلکہ یہ 30 کلو ہرٹز کی الٹراسونک امواج خارج کرتا ہے جو اس کی کسینگ کی پچھلی طرف سے خارج ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ فون کو سیدھا رکھنے والا ایک سٹینڈ بھی دستیاب ہے ۔کمپنی کے مطابق یہ انسانوں کے لیے مکمل طور پر بے ضرر ہے جسے پہلے بھارت میں اور اس کے بعد دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

