اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک بھر کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ آج ملک بھر میں 9محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں جس میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس کو بند رکھا گیا ہے۔موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،سکھر،حیدرآباد اور حساس قرار دیے گئے شہروں میں موبائل سروس بند ہے۔موبائل فون سروس کی بندش سے شہریوں کامواصلاتی رابطہ منقطع ہے جس سے انہیں رابطوں میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔دوسری جانب جلوسوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے بعض شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر کے اہم شہروں میں موبائل فون سروس کو صبح 9بجے سے رات 10بجے تک بند رکھا گیا تھا۔وفاقی وزارت داخلہ نے سیلولر کمپنیوں کو 8،9اور 10محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

