لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری کا آغاز کردیا ہے ، ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی غیر قانونی منتقلی کے حوالے سے تحقیقات میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ 13بیورو کریٹس اور دیگر اہم شخصیات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور سابق وزیر اعظم کو29ستمبر کو نیب لاہور میں طلبی کا نوٹس بھی ارسال کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لئے 29ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔یہ انکوائری بد عنوانی کے الزامات کے تناظر میں کی جارہی جبکہ نیب لاہور نے اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کو خط لکھ دیا ہے ،یہ خط نیب اہلکار ثنائ خلیل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ دیگر13افراد کی نیب لاہور میں حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔نیب لاہور نے ایل ڈی اے پلاٹوں کے حوالے سے سابق وزیر اعظم سے تحقیقات کے لئے محسن سلطان کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے۔سابق وزیر اعظم کے علاوہ جن دیگر افراد کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ان میںچوہدری عبد الرحمان ، سید فرید الدین، معظم علی ، محمد اشفاق، احسان الحق ، سید حسنات احمد، کرنل (ر) غضنفر علی، محمد خان ، محمد جاوید ، محمد سرور ، رکن الدین، ناظم علی شاہ اورخالد اختر شامل ہیں۔ خط میں سی سی پی او کو کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ وہ ان تمام افراد کی نیب لاہور میں حاضری کو یقینی بنائیں۔نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

