ممبئی ( شوبز ڈٰیسک ) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔بالی ووڈ کے کنگ کا اعزاز پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ آج کل گردش میں ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے وہ مسلسل فلاپ فلمیں دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ کے ”کنگ“ کا تاج اب شاہ رخ خان سے چھن کر عامر خان کے سر سج چکا ہے تاہم بھارت کے لیے اب بھی شاہ رخ ہی بالی ووڈ کنگ ہیں۔بھارتی فلم نگری کے کئی سپر اسٹار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں جب کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر زیادہ فعال رہتے ہیں۔ وہ مستقل بنیادوں پر ناصرف اپنی فلمی مصروفیات بلکہ اپنے خیالات سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد اب 28 ملین (2 کروڑ 80 لاکھ) سے تجاوز کر گئی ہے اور اس طرح وہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بھارتی اداکار بن چکے ہیں۔واضح رہے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد 29.3 ملین، سلمان خان 25.6 ملین، عامر خان 21.9 ملین اور اکشے کمار کے فالوورز کی تعداد 20.2 ملین ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

