کابل (اے این این ) کابل میں دھماکے کے بعد عبدالرزاق نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔کابل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے سے افغان شاپگیزاکرکٹ لیگ پر چھائی غیریقینی بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔جس وقت دھماکا ہوا بوسٹ ڈیفینڈرز اور مس ایناک نائٹس کے درمیان مقابلہ ہورہا تھا۔، اسے بعد میں مکمل بھی کرالیا گیا،اس واقعے میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔ایونٹ میں شریک پاکستان کے واحد اسٹار کرکٹر عبدالرزاق نے بھی واپسی کا ارادہ کر لیا ہے، کابل سے میڈیا سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس وقت خوش کش حملہ ہوا میں اپنا میچ ختم کر کے ہوٹل میں موجود تھا جو اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔اس وقت دوسرا میچ جاری اور میں اسے ٹی وی پر دیکھ رہا تھا، دھماکے کی آواز واضح سنائی دی، اس واقعے سے تمام کھلاڑی خوف میں مبتلا ہو گئے، میں نے بھی فورا وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا، مگر منتظمین کی درخواست پر جمعرات کو ایک اور مقابلے میں حصہ لیا، اس میں30 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے تاہم بولنگ نہیں کی، اب میں 1،2 روز میں واپس آجاﺅں گا، انھوں نے کہا کہ بدھ کی شب ہی تمام کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جس کے بعد انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیشتر کرکٹرز کی گھروں کو واپسی ہو گئی۔واضح رہے کہ ایونٹ 22 ستمبر تک جاری رہنا ہے، عبدالرزاق ایمو شارکس میں شامل
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

