لاہور (اے پی پی )پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیم کے بعض اراکین لاہور کے دیسی ناشتے کو بہت پسند کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مسلسل خاص لاہوری دیسی ناشتے سے بھی تواضع کی جارہی ہے ،ان کو سری پائے ،انڈہ چنے ،بونگ ،،نہاری نان حلیم ،ہریسہ ،لسی اور دیگر قسم کا دیسی ناشتہ بھی فراہم کیاجارہا ہے،ٹیم کے کھلاڑی اس ناشتے سے لطف اندوز ہوئے ،ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑی پاکستان میں دی جانے والی سیکورٹی سے مطمئن اور پاکستانیوں کی محبت اور مہمان نوازی سے بہت متاثر نظر آئے ،گرانٹ ایلیٹ اورہاشم آملہ کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں جو غلط فہمی تھی وہ دورہ پاکستان سے دور ہوگئی ہے ،پاکستان بہت اچھا اور پر امن ملک ہے اور انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد مستقبل میں بھی یہاں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے محبت اور پیار لے کر اپنے وطن جائیں گے اور دنیا ئے کرکٹ کی دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان میں کھیلنے کے بارے میں اپنے اچھے تاثرات سے آگاہ کریں گے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

