پشاور‘ نئی دہلی (این این آئی) پاکستان میں بلیو ویل گیم کا پہلا مبینہ کیس سامنے آگیا جس میں پشاور کی بچی اس گیم مبینہ طور پر ملوث پائی گئی۔ ان دنوں دنیا بھر میں بلیو ویل گیم کا چرچا ہے جس میں ملنے والے مختلف ٹاسک کو پورا کرنے کی کوششوں میں اب تک متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی پشاور میں اس گیم کی مبینہ شکار بچی سامنے آئی ہے جس کے والدین کا دعویٰ ہے کہ بچی بلیو ویل گیم کھیلتی تھی۔ پشاور میں بلیو ویل گیم کھیلنے والی بچی کا خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کیا گیا۔ اسسٹنٹ رجسٹرار ڈاکٹر اعزاز کے مطابق بچی کو نفسیاتی وارڈ میں لایا گیا تھا اور اس میں ڈپریشن کی علامات پائی گئیں تاہم ضروری تھراپی اور علاج کے بعد بچی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ ڈاکٹر اعزاز کے مطابق بچی نے اسکول میں کلاس فیلو سے گیم کے بارے میں سنا تھا اور وہ گیم کے آخری اسٹیج پر پہنچ چکی تھی جبکہ بچی کے رویئے میں تبدیلی کے باعث والدین اسے ہسپتال لائے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔ پولیس طالب کی ہلاکت کے بلیو وہیل گیم سے تعلق پر تحقیقات کررہی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

