Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

آزادی کپ ،دوسرا ٹی 20، ورلڈ الیون فاتح،سیریز برابر

By adminستمبر 14, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قذافی سٹیڈیم میں جاری آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ورلڈ الیون نے پاکستان کے دئیے ہوئے 175 رنز کے ہدف کو سخت مقابلے کے بعد آخری اوور میں عبور کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے اور فیصلہ کن میچ جمعہ 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا اور آخری اوور تک ناقابل شکست رہے لیکن ان کا صحیح ساتھ تھسارا پریرا نے دیا جنھوں نے صرف 19 گیندوں پر 47 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ 18ویں اوور تک لگ رہا تھا کہ پانسہ شاید پاکستان کی جانب پلٹ جائے لیکن سہیل خان کے اوور میں پریرا نے 20 رنز بنائے اور آخری اوور میں 13 رنز پانچ گیندوں پر بنا کر میچ ختم کر دیا۔ اس سے پہلے باﺅلنگ میں بھی انھوں نے 23 رنز دے کر دو کھلاڑی آو¿ٹ کیے تھے۔ جب ورلڈ الیون نے بیٹنگ شروع کی تو تمیم اقبال اور ہاشم آملہ بلے بازی کے لیے آئے جبکہ پاکستان کی طرف سے پہلا اوور عماد وسیم نے کرایا۔ پانچ اوورز میں 44 رنز کی اچھی شراکت قائم کرنے کے بعد ورلڈ الیون کو چھٹے اوور میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب سہیل خان کی گیند پر شعیب ملک نے شاندار کیچ لے کر تمیم اقبال کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ تمیم نے 23 رنز بنائے۔ ٹم پین عماد وسیم کی گیند پر 10 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ کپتان ڈو پلیسی تیز رفتاری سے کھیل رہے تھے لیکن 20 رنز بنا کر وہ محمد نواز کی گیند پر آو¿ٹ ہو گئے۔ اس سے قبل بابر اعظم، احمد شہزاد اور شعیب ملک کی بدولت پاکستان 174 رنز بنانے میں کامیاب رہا لیکن ورلڈ الیون نے کل کے مقابلے میں کافی بہتر باﺅلنگ کی اور پاکستانی بلے بازوں کو دباو¿ میں رکھا۔ جب میچ شروع ہوا تو پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ورلڈ الیون کی جانب سے مورن مورکل اور بین کٹنگ نے باﺅلنگ شروع کی۔ اچھے آغاز کے بعد اننگز کے پانچویں اوور میں فخر زمان سیموئل بدری کی باﺅلنگ پر آو¿ٹ ہو گئے۔ انھوں نے 21 رنز بنائے۔ بابر اعظم اور احمد شہزاد نے 59 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر 13ویں اوور میں عمران طاہر نے احمد شہزاد کو 43 رنز پر آو¿ٹ کر دیا۔ 17ویں اوور میں بابر اعظم 45 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ 19ویں اوور میں عماد طاہر تیز کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔ انھوں نے 15 رنز بنائے اور اسی اوور کی آخری گیند پر پاکستان کے کپتان سرفراز احمد بھی آو¿ٹ ہو گئے۔ آج میچ شروع ہونے سے قبل میدان میں ہلکی آندھی آئی جس سے موسم کل ہونے والے میچ کے مقابلے میں قدرے خوش گوار ہو گیا لیکن مسلسل تیز ہوائیں چلنے سے دونوں ٹیموں کو کچھ دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم نے منگل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں بابر اعظم کے شاندار 86 رنز کی بدولت 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے کھیلی جانے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں جن میں حسن علی کی جگہ عثمان شنواری جبکہ فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو جگہ ملی۔ ورلڈ الیون کی جانب سے ڈیرن سیمی اور گرانٹ ایلیٹ کی جگہ پال کالنگ ووڈ اور سیمیوئل بدری ٹیم میں شامل تھے۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس میچ میں کوئی دباو¿ محسوس نہیں کیا کیونکہ وہ اس سے پہلے زمبابوے کے خلاف یہاں کھیل چکے ہیں لیکن انھیں اس بات کی خوشی تھی کہ ایک بڑی ٹیم کے ذریعے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ رہی ہے اور سب کھلاڑی اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش تھے۔ ان کے بقول اپنے ملک میں اپنے شائقین کے سامنے کھیلنے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔

admin

Keep Reading

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.