تازہ تر ین
rehamkhan

تیسری شادی کا کھڑاک ۔۔۔دولہا کون ۔۔ دیکھئے اہم ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے تیسری مرتبہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان لندن میں مقیم ایک پاکستانی بزنس مین سے شادی کرنے والی ہیں۔یہ ریحام خان کی تیسری شادی ہو گی۔ بزنس مین کا تعلق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ہے اور ان کا امپورٹ ایکسپورٹ کا اچھا کاروبار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ناکام شادیوں کے بعد اب تیسری مرتبہ ریحام خان نے شادی کرنے کے لیے یہ شرط عائد کی ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنے بچوں کو اپنے ساتھ ہی رکھیں گی اور ان کے ہونے والے شوہر نے ان کی اس شرط کو منظور بھی کر لیا ہے۔ ریحام خان کے قریبی ذرائع کے مطابق عین ممکن ہے کہ ریحام خان رواں سال دسمبر میں ہی تیسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں۔ یہ خبر آپ روزنامہ خبریں کی ویب سائٹ پر پڑھ رہے ہیں۔تاہم اس حوالے سے ریحام خان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv