اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستانی آل راﺅنڈر عبدالرزاق کی معروف بالی ووڈ اداکارہ تمنابھاٹیاکیساتھ دبئی کی ایک جولری شاپ میں زیورات پسند کرتے تصویر اورشادی کی خبرنے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راﺅنڈر عبدالرزاق آج کل دبئی میں ہیں اور ان کی دبئی کی ایک جیولری شاپ میںمعروف بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ زیورات پسند کرتے تصویر اور شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ دونوں دبئی کی جیولری شاپ میں زیورات پسند کر رہے ہیں۔ دونوں کی اس تصویر کو بنیاد بناتے ہوئے ان کی شادی کی خبر بھی سوشل میڈیا پر چل چکی ہے تاہم مصدقہ ذرائع کے مطابق دبئی میں نئی کھلنے والی جیولری شاپ کی افتتاحی تقریب میں عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیا کو مدعو کیا گیا تھا اور اس دوران انہوں نے وہاں موجود فوٹوگرافرز کیلئے جیولری اٹھا کر چند خصوصی پوز دئیے تھے جن کو بنیاد پر ان کی شادی کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ عبدالرزاق کی شادی عائشہ سے ہوئی ہے اور ان سے ان کے دو بچے بھی ہیں اور عبدالرزاق ان پاکستانی کرکٹر میں شمار کئے جاتے ہیں جو نہ تو کسی خاتون کے ساتھ سکینڈل میں ملوث رہے اور نہ ہی کسی بھی قسم کی سپاٹ فکسنگ یا میچ فکسنگ میں ان کا نام سامنے ا?یا ، تاہم ساتھی کھلاڑیوں اور بورڈ سے اختلافات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

