لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لئے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ، سہیل خان کی واپسی ہوئی ہے اور نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف ، رومان رئیس اور یامین ملک بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ محمد حفیظ، کامران اکمل، اظہر علی اور سہیل تنویر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 12 ستمبر ،دوسرا میچ 13 ستمبر کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو ہو گا۔گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں نیشنل سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ الیون کے خلاف قوم سکواڈ کا انتخاب کیا ۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ( کپتان ) ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان ، احمد شہزاد ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، عمر یامین ، عماد وسیم ، شاداب خان ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، حسن علی ، عامر یامین ، محمد عامر، رومان رئیس ، عثمان شنوار اور سہیل خان شامل ہیں ۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے میچوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ہوم گراﺅنڈ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے جس سے انکے اعتماد میں اضافہ ہو گا ۔ قومی سکواڈ کو لاہور کے موسم اور پچ کی صورتحال کا جائرہ لینے کے بعد منتخب کیا گیا ہے ، ٹیم میں ایسے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کی پرفارمنس بھی اچھی ہے اور وہ فارم میں بھی ہیں ۔ ان کھلاڑیوں میں فہیم اشرف ، رومان رئیس اور عامر یامین شامل ہیں۔ جو کہ مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ جبکہ فاسٹ بولر سہیل خان کی بھی واپسی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے بہترینی اور مایہ ناز کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر ان نوجوانوں کرکٹرز کو بے حد فائدہ ہو گا اور یہ تمام کھلاڑی اپنی ہوم گراﺅنڈ میں ہونے کی وجہ سے کم پریشر سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے ۔دوسری جانب دورہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل ہونے والے سہیل تنویر، کامران اکمل اور محمد حفیظ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے جبکہ اظہر علی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 12 ستمبر ،دوسرا میچ 13 ستمبر کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 ستمبر کو ہو گا۔ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 5 یا 6 ستمبر کو لگایا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

