تازہ تر ین
amir and faryal

میرا اس شخص سے تعلق نہیں, فریال مخدوم نے واضح کردیا

لندن(آئی این پی) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی سابقہ اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ ان کے عامر خان کے حریف باکسر اینتھونی جوشوا کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں۔ فریال کا کہنا ہے کہ عامر خان غلط فہمی کا شکار ہیں۔فریال کا کہنا ہے کہ عامر خان غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عامر خان کو ان کی اور باکر جوشوا کی گفتگو پر مبنی جو اسکرین شاٹ بھیجے گئے تھے وہ جعلی ہیں۔فریال نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ جوشوا سے کبھی نہیں ملیں لیکن اسکرین شاٹ دیکھ کر عامر غصے میں آگئے اور انہوں نے اپنا غصہ ٹوئٹر پر نکالا۔فریال نے کہا ہے یہ سارا ہنگامہ غلط فہمی کی بنا پر پیدا ہوا تھا تاہم اب ساری غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔ عامر خان نے بھی ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ سارا معاملہ حل ہو گیا ہے اور یہ سارا جھوٹ تھا۔ میں دنیا کے کسی بھی مرد کی طرح غصے میں آ گیا تھا۔ٹوئٹر پر کھلم کھلا لڑائی چلی تھی جس کے بعد عامر نے انھیں طلاق دے دی تھی۔ 31سالہ عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے2012 میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون فریال مخدوم خان کے ساتھ شادی کی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv