پراویڈنس (سپورٹس ڈیسک) کیربیئن پریمیئر لیگ، گیانا ایمزون واریئرز نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔میگا ایونٹ میں اپنی دوسری فتح کیساتھ گیانا نے اپنی پلے آفزمیں رسائی کی امیدیں دوبارہ پیداکرلیں۔بارباڈوس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ڈوئن سمتھ نے 70 گیندوں پر 100 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں پانچ چھکے شامل تھے۔ سہیل تنویر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گیانا نے ہدف چاڈوک والٹن کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ والٹن نے 57 گیندوں پر چھ چھکوں کی مدد سے 92 رنز بنائے۔ کیرن پولارڈ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ والٹن کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔کیربیئن پریمیئر لیگ میں (آج) منگل کو واحد میچ سینٹ کٹس میں کھیلا جائیگا۔ کیربیئن پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کیربیئنپریمیئر لیگ میں آج کے واحد میچ میں گیانا ایمزون واریئرز اور سینٹ لوشیا سٹارز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ لیگ کا 22 واں میچ (کل) بدھ کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے درمیان سینٹ کٹس کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

