واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) ہسپانوی ٹینس سٹار گربائن موگوروزا نے سنسناٹی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں رومانیہ کی سیکنڈ سیڈڈ سیمونا ہالپ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سپین کی گربائن موگوروزا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی سیکنڈ سیڈڈ سیمونا ہالپ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈڈ رومانیہ کی سمونا ہالپ نے امریکا کی سٹیفنز کو ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سپین کی گربائن مگوروزا نے ٹاپ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کی تھا۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گربائن نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ٹائٹل اپنے نام کرینگی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

