لاہور(آئی این پی) مڈل آرڈ ر بلے باز عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی ارتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دی ہیں،ناجائزوارننگ دےکرمجھے ڈراپ کیا گیا،چیف سلیکٹرانضمام الحق کے سامنے مجھے گالیاں دی گئی ہیں،پی سی بی ہیڈ کوچ کے روئےے کا نوٹس لے۔دوسری جانب ہیڈ کوچ نے عمر اکمل کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمراکمل کو گالیاں نہیں دیں وہ غلط بیانی کر رہے ہیں،عمراکمل کو کہا تھا کہ اپنے آپ میں بہتری لاﺅ اور وہ ٹیم اسٹاف استعمال نہیں کرسکتا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈ ر بلے باز عمر اکمل نے الزام لگایا کہ مکی آرتھر نے انہیں کہا کہ اکیڈمی نہ آ، جا کلب کرکٹ کھیلو، وہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی برا بھلا کہتے ہیں، میں خود کو اچھا کرنا چاہتا ہوں لیکن رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انہیں بلا جواز وارننگ دے کر کیمپ سے ڈراپ کیا گیا، انہوں نے کبھی رولز کی خلاف ورزی نہیں کی، ہیڈ کوچ کو گالیاں دینے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی نہیں روکا، کوچنگ اسٹاف کے رویے کی طرف کرکٹ بورڈ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اور کوچنگ اسٹاف نے انہیں ٹارگٹ بنا رکھا ہے، اکیڈمی کا مقصد غلطیوں اور خامیوں پر قابو پانا ہوتا ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مجھے ٹریننگ سے روکنا سمجھ سے بالاتر ہے، مکی آرتھر نے کہا کہ مجھے اکیڈمی میں کس نے آنے دیا۔وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو گالیاں دیں، کسی سینیئر کھلاڑی نے مکی آرتھر کو نہیں روکا کہ وہ پاکستانی پلیئرز کے لیے ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔ عمر اکمل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے عملے کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ پی سی بی اکیڈمی اسٹاف نے ان کے ساتھ کام کرنے انکار کیا، عملے نے کہا کہ وہ صرف سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔دوسری جانب قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمراکمل کو گالیاں نہیں دیں،عمراکمل غلط بیانی کر رہے ہیں ، عمراکمل کو کہا تھا کہ اپنے آپ میں بہتری لاﺅ اور وہ ٹیم اسٹاف استعمال نہیں کرسکتا۔دوسری جانب عمراکمل کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کوچ ڈانٹے گا نہیں توکیاگود میں بٹھا کر لوریاں سنائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

