دبئی (نیوزایجنسیاں) بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے، بلے بازوں میں سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے اوپننگ بیٹسمین لوکیش راہول ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے اور وہ ٹاپ ٹین میں داخل ہونے والے ویرات کوہلی، پوجارا اور راہانے کے بعد چوتھے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں، شیکھر دھون کی 10 اور ہرڈک پانڈیا کی 45 درجے ترقی ہوئی ہے، اظہر علی ایک درجہ بہتری کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئے، شکیب الحسن دوبارہ دنیا کے نمبر ایک آل راﺅنڈر بن گئے۔آل راو¿نڈر حفیظ 20ویں نمبرپرموجودہیں،باﺅلرزمیں کرکٹ میدانوں سے دوریاسرشاہ کی 14ویں پوزیشن ہے۔ آئی سی سی نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت بھارت نے 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن پر گرفت مزید مضبوط کر لی ہے، بھارت نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر جبکہ سری لنکن ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں سمتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جوروٹ کا دوسرا نمبر ہے، پوجارا تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے اور ان کی جگہ ولیمسن نے تیسری پوزیشن سنبھال لی، کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں، جونی بیئرسٹو ترقی پا کر چھٹے نمبر پر آ گئے، اظہر علی بھی ایک سیڑھی چڑھ کر آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے، شیکھر دھون 10 درجے چھلانگ لگا کر 28 ویں نمبر پر آ گئے، سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری جڑنے والے ہرڈک پانڈیا 45 درجے ترقی پا کر 65 ویں نمبر پر آ گئے، باﺅلرز میں جدیجہ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، اینڈرسن دوسرے، ایشون تیسرے، ہیزلووڈ چوتھے اور ہیراتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں،کرکٹ کے میدانوں سے دور لیگ اسپینر یاسر شاہ ٹاپ 20 باو¿لروں میں چودھویں (14) نمبر پر موجود ہیں آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن دوبارہ دنیا کے نمبر ایک آل راﺅنڈر بن گئے، پانڈیا تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔۔ آل راو¿نڈرمیںصرف محمد حفیظ ہی 20 سرفہرست آل راو¿نڈرز میں موجود ہیں جہاں ان کا سولہواں (16) نمبر ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

