کولمبو (ویب ڈیسک ) سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں 8 سال بعد پاکستان میں کرکٹ بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھیلنگا سوماتھیپالا نے بتایا کہ سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے جہاں وہ تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گے جن میں سے ایک میچ لاہور میں ہوگا۔تھیلنگا سوماتھیپالا اپنے بیان میں کہا کہ ”ہمارے سیکیورٹی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ہے، وہاں معاملات مثبت نظر آئے ہیں اور ملک بھر کے حالات مزید بہتر ہورہے ہیں، خاص طور پر لاہور کے حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں“۔
انہوں نے بتایا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ستمبر میں تین میچز ہوں گے جن میں سے کم از کم ایک میچ ہم لاہور میں کھیلنا پسند کریں گے۔آئی سی سی بھی پاکستان میں کرکٹ بحالی کی خواہاں ہے اور تین میچز کی ٹی 20 سیریز کے لیے اگلے ماہ ورلڈ الیون کے پاکستان ٹور کی حمایت کررہی ہے جو سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگی۔تھیلنگا سوماتھیپالا نے ایشیائی پڑوسی ممالک پر پاکستان کی حمایت کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر آئی سی سی رکن ملک پاکستان میں کرکٹ بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور اس کا ساتھ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطرات تو ہمیشہ موجود رہتے ہیں، چمپئنز ٹرافی کے دوران لندن میں دو حملے ہوئے، لیکن آئی سی سی کی سیکیورٹی ضمانت پر وہاں کرکٹ میچ ہوتے رہے، اسی طرح ہمیں بھی ایشیا کے کرکٹ خاندان کے اپنے رکن کی ہرممکن سپورٹ کرنی اور اس کے لیے اپنے دلوں میں گنجائش پیدا کرنی چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

