دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹر رویندر جدیجا کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ٹیسٹ معطل کر دیا ہے۔ جدیجا اب سری لنکا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔ خیال رہے کہ رویندر جدیجا نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں تباہ کن باو¿لنگ کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ میچ کے چوتھے روز انہوں نے پانچ سری لنکن کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔تاہم میچ کے 58 اوور میں انہوں نے آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان پر ایک ٹیسٹ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دراصل اپنے اس اوور میں جدیجا نے فیلڈنگ کرتے ہوئے سری لنکن کھلاڑی مالنڈا پشپاکمارا کی جانب گیند پھینکی جس سے وہ بال بال بچے تھے۔ اس کے علاوہ رویندر جدیجا کیخلاف میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

