کولمبو (اے پی پی) سری لنکن ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہو گئی، میزبان ٹیم نے تیسرے روز بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 230 رنز درکار ہیں اور اس کی ابھی 8 وکٹیں باقی ہیں، 7 کے سکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد کوسل مینڈس اور دیمتھ کرونارتنے سورماﺅں کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ میں 191 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو تباہی سے بچایا، مینڈس 110 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرونارتنے 92 اور پشپاکمارا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دریں اثناءسری لنکن ٹیم بھارت کی پہلی اننگز 622 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 183 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی اور اسے فالو آن کی خفت سے دوچار ہونا پڑا تھا، ایشون نے 5 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔ ہفتہ کو کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا، نیروشن ڈکویلا کے سوا آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی بھارتی باﺅلرز کے سامنے سنبھل کر نہ کھیل سکا، ڈکویلا 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیوز 26، دھانن جایا ڈی سلوا صفر، پریرا 25، ہیراتھ 2 اور فرننڈو صفر پر آﺅٹ ہوئے، ایشون نے 5 جبکہ محمد شامی اور روندرا جدیجہ نے 2، 2 اور یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی، بعدازاں سری لنکن ٹیم نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنا لئے تھے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 230 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، کرونارتنے 92 اور پشپاکمارا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اومیش یادیو اور ہرڈیک پانڈیا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

