لاہور ( این این آئی)ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میںکرکٹ کا جنون ہے، 8 ماہ کی محنت سے نوجوانوں کے کھیل میں بہت بہتری آئی ہے،نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،انکی تربیت کرکے قومی ٹیم کو اچھے کھلاڑی دیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کھیلوں کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اسلئے کرکٹ اکیڈمیز کا قیام عمل لایا گیا ہے جس میں نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میںچیف منسٹر جشن آزادی انٹر اکیڈمیز کرکٹ کپ کے افتتاحی روز ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں کھلاڑیوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے سپورٹس ایونٹس صوبہ بھر میں جاری ہیں جس میں نوجوان بہت گرمجوشی سے حصہ لے رہے ہیں،ان ایونٹس کا مقصد نوجوانوں کو آگاہی دینا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے جو اس نے ہمیں عطا کی ہے، اس سے محبت اور اس کی ترقی ہمارا فرض ہے،سپورٹس کے مقابلوں سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ کرکٹ نوجوانوں کا مقبول ترین کھیل ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے جشن آزادی کے سپورٹس ایونٹس میں کرکٹ کپ کا بھی اہتمام کیا ہے، لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی نگرانی میں نئے کرکٹرز کو تربیت دی جارہی ہے، چیف منسٹر جشن آزادی انٹر اکیڈمیز کرکٹ کپ کے انعقاد سے نوجوان کے کھیل میں بہتری آئے گی،
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو و دیگر افسران بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزاہ نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات شہر شہر اور یونین کونسل کی سطح پر ہورہی ہیں، جس سے نوجوانوں کی حب الوطنی میں اضافہ ہوگا، ان ایونٹس سے نوجوان کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے، نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں دی جارہی ہے اور ہم امید کرتے ہیں مستقبل میں نوجوان پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے سیالکوٹ اور راولپنڈی ریمز کے درمیاں ہونیوالے افتتاحی میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس انسان میں ڈسپلن لاتی ہے، ہر فردکیلئے سپورٹس ضروری ہے تاکہ وہ صحتمندکے ساتھ ساتھ ڈسپلن کا بھی پابندرہے، نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے جشن آزادی کے بہترین ایونٹس منعقد کئے ہیں، جس میں نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہے ہیں،یہ باعث فخر ہے کہ نوجوان کرکٹرز کو ظہیر عباس جیسے لیجنڈ کرکٹرز تربیت دے رہے ہیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ اکیڈمیز میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھار رہے ہیں، نوجوان سپورٹس کی طرف آئیں اور اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔ ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا کہ جشن آزادی منانے کیلئے نوجوان کرکٹرز کے انٹر اکیڈمیز مقابلے کرارہے ہیں، مجھے بہت خوشی ہے کہ نوجوان جنون کی حد تک کرکٹ سے لگاﺅ رکھتے ہیں اور وہ سمجھ گئے ہیں کہ ٹی 20کرکٹ کیا ہے، آٹھ ماہ کی محنت سے لڑکوں کے کھیل میں کافی بہتری آئی ہے، ہم نوجوانوں کوبہترین تربیت دیکر قومی ٹیم کیلئے تیار کریں گے، ہمارا کام انکے ٹیلنٹ کو درست سمت میں آگے بڑھانا ہے، ہم ان پر محنت کررہے ہیں اور لڑکے بھی لگن سے سیکھ رہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پربنائی گئی سپورٹس بورڈ پنجاب کرکٹ اکیڈمیز اب ایک انسٹی ٹیوشن بن چکی ہےں، ہرسال نئے لڑکے تیار کریں گے، جس سے ہماری قومی ٹیم مزید مضبوط ہوگی،قبل ازیں مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ چیف منسٹر جشن آزادی انٹر اکیڈمیز کرکٹ کپ کی تقریب میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، کرکٹ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

