کولمبو(آئی این پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن سیریز کا شیڈول تاحال فائنل نہ ہوسکا۔ سری لنکا اس وقت بھارت کیخلاف سیریز میں مصروف ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سیریز کا پروگرام اس وقت منظوری کیلئے سری لنکن حکام کے پاس موجود ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہو جبکہ سری لنکن بورڈ پہلے ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا چاہتاہے جبکہ سری لنکانے سیریز سے ایک ٹیسٹ بھی کم کردیا ہے اب سیریز میں دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہونگے ۔ پاکستان کیخلاف سیریز ختم ہوتے ہی پندرہ نومبرسے24 دسمبر تک سری لنکن ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا نے بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان سے ایک ٹیسٹ میچ کم کرایا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

