لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان ان کا تین سالہ دور کامیاب رہا، مشکلات کے باوجو بڑی کامیابیاں ملیں، قومی ٹیم نے آئی سی سی چیمپیئنزٹرافی جیتی جو ایک کارنامہ ہے، ٹیسٹ میں نمبرون ٹیم بننا بھی کسی اعزاز سے کم نہ تھا۔ وہ اس لئے مطمئن ہوکرجارہے ہیں۔ایک انٹرویو میں شہریارخان کاکہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خوش اسلوبی سے کام کررہا ہے لیکن بورڈ میں کچھ شعبے ابھی بھی دھکااسٹارٹ ہیں کوشش کے باوجود انہیں پوری طرح فنکشن نہیں کرپائے جس کا انہیں افسوس ہے۔ البتہ بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے تین سالہ مدت میں وہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال نہ کرسکے جس کا انہیں ملال رہے گا۔ امید ہے کہ نئے آنے والے چیئرمین کرکٹ بحالی اور بہتری کیلئے کام کریں گے۔ شہریار خان 2014 میں تین سال کیلئے چیئرمین بنے تھے جن کی مدت ختم ہورہی ہے جس کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے مضبوط امیدوار ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

