لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی فتح کا جشن اب ماضی کا حصہ بن چکا،اب دوبارہ کام شروع کرے کا وقت آگیا ہے، نمبر ون ٹیم بننا ہدف ہے،بیشتر نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شمولیت کیلئے دروازے کھٹکٹا رہے ہیں،فٹنس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے پرامید ہوں، کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے مکی آرتھر نے کہا کہ آئندہ بھی گرین شرٹس کو سخت چیلنجز درپیش ہیں لیکن ہمارے پاس نوجوان باصلاحیت کرکٹرز کی کھیپ موجود ہے، چیمپئنز ٹرافی فتح کے باوجود بیٹنگ میں مسائل پر نظر ہے لیکن اس شعبے میں بہتری کی جھلک نظر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے، قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلیے بولرز میں سخت مقابلہ ہے، کسی بھی کھلاڑی کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا، وہاب ریاض جانتے ہیں کہ ٹیم میں واپسی کیلیے ان سے کس قسم کی کارکردگی کی توقع ہے۔قومی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ فٹنس کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایک معیار وضع کر رکھا ہے جس پر پورا نہ اترنے والے کسی کھلاڑی کو زیر غور نہیں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واپسی کیلئے گیند عمر اکمل کے کورٹ میں ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ نمبر ون ٹیم بننا ہدف ہے، چیمپئنز ٹرافی کی فتح کو خوب انجوائے کیا۔ اب دوبارہ کام شروع کرنا ہے، ٹیم اچھے ٹریک پر ہے22 اگست کو کیمپ شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کررہے، احمد شہزاد محنتی ہے لیکن عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ وہاب ریاض اچھا بولر ہے لیکن نوجوان فاسٹ بولر کا بڑا بنچ بن چکا ہے، اظہر، بابر، اسد شفیق، سمیع اسلم اور عثمان مصباح اور یونس کی جگہ لینے کیلئے تیار کھڑے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

