لاہور(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کا کہنا ہے کہ جسٹس قیوم رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جاتا تو پی ایس ایل اسکینڈل کی شرمندگی نہ اٹھانا پڑتی، کوئی کھلاڑی یا عہدیدار ملک کی عزت سے زیادہ اہم نہیں ہوتا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے فکسنگ سے نجات کیلیے سخت سزاؤں کی حمایت کر دی، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ جسٹس قیوم رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کردیا جاتا تو آج ہمیں پی ایس ایل اسکینڈل کی شرمندگی نہ اٹھانا پڑتی، ملک کا ٹیلنٹ بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا، ایک باپ گھر کی عزت اور بھرم قائم رکھنے کیلیے پالیسی بناتا ہے، یہ کردار کرکٹ میں پی سی بی کا ہونا چاہیے لیکن جب عہدیدار ٹیم کے ہارنے اور اپنی کرسیاں بچانے کے خوف سے کرپشن کرنے والے کرکٹرز کو باہر نکالنے سے گریز کریں تو معاملات بہتر ہونے کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ محسن خان نے کہا کہ کوئی کھلاڑی یا عہدیدار ملک کی عزت سے زیادہ اہم نہیں ہوتا،لارڈز ٹیسٹ 2010کے دوران جائلز کلارک ڈبل سنچری میکر ہونے کی بنا پر میری عزت افرائی کرنا چاہتے تھے، ان کے مدعو کرنے پر میں لندن گیا، وہاں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ہوا تو سخت تکلیف ہوئی،شرم سے سر جھک گیا،میدان میں جانے کی جرات نہیں کرسکا،اس کیس میں کرکٹرز کو کراؤن کورٹ نے سزائیں دیں۔ انھوں نے انگلینڈ نہیں پاکستان کے دامن پر داغ لگایا تھا، ملک میں بھی کھلاڑیوں کو سزا دی جاتی تو نشان عبرت بنتے اور آئندہ نوجوان کرکٹرز میں سے کسی کو جرات نہ ہوتی۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ فکسنگ معاملات کو سنجیدہ نہ لینے کی وجہ سے یہ تاثر گیا کہ تھوڑی بہت سزا اور شرمندگی برداشت کرو اور بعد میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلو، حالانکہ کسی پاکستانی کو بھی ملک کا نام داغدار کرنے کا حوصلہ نہیں ہونا چاہیے، اگر کسی نے گرین کیپ پہنی تو عزت اور شہرت دینے والے ملک کو بدنامی کا داغ لگانے پر کوئی معافی نہیں ہونی چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

