پیرس (آئی این پی)جمیکا کے تیز دوڑ کے سپر سٹار یوسین بولٹ نے مناکو میں گذشتہ روز کی ڈائمنڈ لیگ میں 100میٹر کی دوڑ میں کامیابی حاصل کی جبکہ چین نے مردوں کی 4×100میٹر ریلے دوڑ میں کامیابی حاصل کی ، بولٹ جو آٹھ اولمپک اور گیارہ عالمی طلائی تمغہ یافتہ ہے نے مناکو کے سٹیڈی موئس iiمیں 9.95سیکنڈ کے ساتھ آخری 30میٹر میں امریکہ کے ایسیا ینگ کو شکست دیدی ، ینگ نے یہ فاصلہ 9.98جبکہ جنوبی افریقہ کے اکانی سم بائیں نے 10.02سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا ، بولٹ لندن میں آئندہ ماہ ہونیوالی ورلڈ چپمپیئن شپ جہاں وہ 100 میٹر اور 4×100میٹر ریلے میں حصہ لے گا کے بعد سپورٹس سے ریٹائرڈ ہو جائیگا ۔، امریکی خواتین نے 100میٹر کی رکاوٹوں کی دوڑ میں اپنی برتری جاری رکھی ، عالمی ریکارڈ یافتہ کینڈر ا ہیری سن (12.51سیکنڈ ) نے ملکی اتھلیٹ شاریکا نلوس کو پیچھے چھوڑدیا ، آسٹریلیا کی 2012ءکی اولمپک طلائی تمغہ یافتہ سیلے پیرسن چوتھے نمبر پر رہیں ، مردوں کی 4×100میٹرریلے ریس میں چینی اتھلیٹوں وو جائی چیانگ ، شائی جین یی ، سو بنگ ٹیان اور جانگ پیمنگ نے 38.19سکینڈ کے ساتھ اعزاز جیت لیا ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

