لاہور(آئی این پی)پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ہونے والی تمام تقربیات ملتوی کردیں۔ کھلاڑی انعامات کی غیر منصفانہ تقسیم پرنالاں ہیں۔کرکٹ بورڈ نے چئمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں تمام تقریبات ملتوی کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جمعرات کے روز ہونے والی تقریب میں انعامات کی غیر منصفانہ تقسیم پر کھلاڑی نالاں ہیں، جس کی وجہ سے کوئی کھلاڑی کسی تقریب میں شرکت کیلئے رضا مند نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں کپتان سرفراز حمد اور فخر زمان کے سوا تمام کھلاڑیوں نے 2،2 لا کھ روپے کے چیک انتظامیہ کو واپس کر دیئے تھے۔ دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تقریبات کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث ملتوی کی گئی ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان کھلاڑیوں کی مصروفیت کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کے روز لاہور ریجن کے صدر کی طرف سے اپنے اعزازمیں ہونے والی تقریب میں شرکت کر نا تھی۔ تقریب میں چئمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جانی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

