کولمبو(نیوز ایجنسیاں)سری لنکا نے اسیلا گونارتنے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کو واحد ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ 388 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔منگل کو ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں 170 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کیلئے مزید 218 رنز درکار تھے۔سری لنکا کو چوتھا نقصان جلد اٹھانا پڑا جب سیٹ بیٹسمین کوسال مینڈس 66 رنز بناکر گریم کریمر کا نشانہ بن گئے جبکہ کریمر نے جلد ہی اپنی ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے 203 کے مجموعی اسکور پر اینجلو میتھیوز کو بھی رخصت کردیا۔اس موقع پر نروشن ڈکویلا اور اسیلا گونارنتے نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 121 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور 324 تک پہنچا دیا، ڈکویلا 81 رنز بنانے کے بعد شان ولیمز کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔اس کے بعد گونارتنے اور دلوروان پریرا نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور اپنی ٹیم کو 4 وکٹوں سے فتح دلا دی، گونارتنے نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ پریرا نے 29 رنز بنائے۔گریم کریمر نے چار اور شان ولیمز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔گونارتنے کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا جبکہ رنگنا ہیراتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس میچ میں سری لنکا نے 388 رنز کا ہدف حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی جہاں وہ آج سے قبل کبھی بھی اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کر سکے، اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 352 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔زمبابوے نے تاریخ فتح کا موقع گنوا دیا
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

