لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو تسلیم کریں گے، خلاف آیا تو قانونی طور پر عملدرآمد کریں گے مگر اسے تسلیم نہیں کریں گے اور عدالتی فیصلے کو 2018 کے الیکشن میں عوام کے پاس لے کر جائیں گے۔سوموار کے روز مےڈےا سے گفتگو مےں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی سپریم کورٹ ہی نے دی تھی لیکن اس فیصلے کو عدالتی قتل مانا جاتا ہے نہ صرف قتل بلکہ شہید جانا جاتا ہے ، کیا عدالتیں غلط فیصلہ نہیں کر سکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کاہمارے خلاف آنیوالا فیصلہ قبول نہیں کرینگے لیکن اس کو قانونی طور پر لاگو ضرور کرینگے اور فیصلے کو 2018میں عوام کے پاس لے کر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا جے آئی ٹی میں بہت سے معاملا ت غیر ضروری طور شامل کئے گئے اور عدالت کو ردی کے ٹوکر ی میں نہیں بلکہ گٹر میں پھینک دینا چاہیے کیونکہ اگر رپورٹ کو رد ی میں پھینکا جاتا ہے تو اس سے ردی کی ٹوکر ی کی بھی توہین ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ مشرف کا کیس روٹین میں چل رہا ہے لیکن وہ ملک سے باہر ہے مشرف کو واپس آ کر مقدمے کا سامنا کرنا چاہئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

