لند ن(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے انگلینڈ کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کےلئے یارکشائر سے معاہدے پر دستخط کردئیے۔ سرفراز احمد کاو¿نٹی ٹیم میں آسٹریلوی کھلاڑی پیٹرہینڈز کومب کی جگہ لیں گے۔ہینڈزکومب کو آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنا ہے تاہم آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضے کا تنازع تاحال حل نہ ہوسکا ۔سرفرازاحمد متوقع طور پر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے 5 میچوں میں یارکشائر کی نمائندگی کریں گے اور انھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے وکٹ کیپرکی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفرازاحمد کو چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا تھا۔خیال رہے کہ مصباح الحق دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد کرکٹ سے کنارہ کش ہوگئے تھے جس کے بعد سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کی قیادت کے علاوہ ٹیسٹ کی قیادت بھی تفویض کردی گئی تھی۔انگلش کاو¿نٹی یارکشائر اس وقت نارتھ گروپ آف بلاسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں ٹیم نے اب تک ایک میچ میں کامیابی، ایک میں شکست اور ایک میچ برابر کھیلا ہے جبکہ ایک میچ معطل کردیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

