لاہور(نیوزایجنسیاں)لاہور ہائی کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کا سامنا کرنیوالے کرکٹر خالد لطیف کی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے دائرہ اختیار کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی۔جسٹس عابد عزیز شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔کرکٹر خالد لطیف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بینچ نے قانونی نکات کو مدنظر رکھے بغیر ہی انکی درخواست مسترد کر دی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی قوانین کے تحت اینٹی کرپشن ٹربیونل کو اینٹی کرپشن کی کارروائی کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل سے متعلق نوٹیفکیشن ویب سائٹ پر انگریزی میں جاری کیا گیا۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل کالعدم قرار دے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سینٹرل کنٹریکٹ بھی انگریزی میں ہوتا ہے جبکہ اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل اور دائرہ اختیار کا آفیشل گزٹ میں نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا تو وہ بھی انگریزی میں ہی ہونا تھا۔پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ پی سی بی آئین کے تحت بورڈ آف گورنرز اینٹی کرپشن ٹربیونل کی تشکیل کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کا سامنا کرنے والے کرکٹر خالد لطیف کے خلاف قائم اینٹی کرپشن ٹربیونل کو کاروائی کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہے۔جس پر عدالت نے کرکٹر خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔خیال رہے کہ 4 مئی 2017 کو لاہور ہائی کورٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نوٹس جاری کیے تھے۔یاد رہے کہ خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے لیے پی سی بی کی جانب سے قائم ٹریبونل کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔بعدازاں خالد لطیف نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا اختیار نہیں ہے۔
اضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2017 میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث پی سی بی نے اسلام آباد یونائٹڈ کے کھلاڑی خالد لطیف کو رواں برس فروری میں معطل کردیا تھا۔بعدازاں 31 مارچ کو خالد لطیف پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل (اے سی ٹی) نے پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے باضابطہ الزامات عائد کیے تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

