بیجنگ(خصوصی رپورٹ)چین، تائیوان اور جاپان کے بیشتر لوگ اپنی عمر سے کم دکھائی دیتے ہیں لیکن ایک خاندان تو ایسا ہے جس میں 3 بہنیں اپنی عمر سے کئی گنا کم جب کہ ان کی والدہ بڑی بہن لگتی ہیں۔41 سالہ لوری ہوسو پیشے کے اعتبار سے فیشن ڈیزائنر ہیں جن کی تصاویر پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا چکی ہیں، لوری اپنی تصاویر میں 18 سے 20 سالہ دوشیزہ دکھائی دیتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی بہنوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی بہنیں بھی زیادہ عمر ہونے کے باوجود کم عمر دکھائی دے رہی ہیں۔لوری ہوسو کی دیگر دو بہنیں 40 سالہ فے فے اور 36 سالہ شیرن شادی شدہ ہیں لیکن دیکھنے والے ان کی عمر کے حوالے سے ہمیشہ دھوکا کھا جاتے ہیں۔لوری ہوسو کی والدہ اور بہنوں کے ساتھ تصاویر تائیوانی میڈیا میں بھی کافی سرگرم رہیں اور اب اس خاندان کو "فیملی آف فروزین ایج” یعنی منجمند عمر کے خاندان کے نام سے پکارا جانے لگا ہے۔40 سالہ فے فے کے مطابق جب ان کی والدہ جوان تھیں تو وہ بھی اپنی حقیقی عمر سے کئی گنا کم دکھائی دیتی تھیں اور اب ان کی عمر 63 برس ہوچکی ہے لیکن اب بھی لوگ انہیں ہماری بڑی بہن قرار دیتے ہیں۔لوری ہوسو کے مطابق وہ گزشتہ کئی سالوں سے باقاعدگی سے صبح اٹھنے کے بعد 350 سے 500 ملی لیٹر پانی پیتی ہیں جو ان کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

