لندن(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ 2017ءکو داغدار کرنے میں بھارت کا شرمناک ہاتھ سامنے آ گیا ،سنسنی خیز انکشاف کے مطابق سکینڈل کے مرکزی کردار کا تعلق بھارت ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کی ڈوریں کسی اورشخص کے ہاتھ میں تھیں جس کے تعلقات بھارتی بکیوں کے ساتھ ہیں ، اسے بھی پولیس نے ضمانت پر رہا کر رکھا ہے۔ناصر جمشید نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے گرفتار ہونےوالے پہلے شخص تھے جن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ میں مدد فراہم کی، دوسرا گرفتار شخص یوسف انور نامی بی کیٹیگری کا کرکٹر ہے جو گریٹ مانچسٹر کے کئی کلبوں کی جانب سے کھیل چکا ہے،دونوں کو 13 فروری کوسپاٹ فکسنگ کیس سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 23 فروری کو شیفیلڈ سے ایک برطانوی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا، اس شخص کا نام تاحال سامنے نہیں آ سکا۔ لیکن یہ طے ہے کہ اس شخص کے بھارتی بکیوں کیساتھ براہ راست تعلقات تھے اور یہ ناصر جمشید کیساتھ رابطے میں تھا تاکہ پی ایس ایل 2017ءمیں شریک کھلاڑیوں کیساتھ رابطہ کر سکے،یہ تیسرا مشتبہ شخص ناصر جمشید اور یوسف انور کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سیز کرنے کے بعد گرفتار ہوا اور رپورٹ کے مطابق یہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات میں مرکزی کردار بھی ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی نے 3مشتبہ افراد کی شناخت اور انکے کردار سے متعلق بات کرنے سے انکار کر دیا ہے تاہم اتنا ضرور کہا کہ ”جاری تحقیقات کا حصہ ہونے کے باعث ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔“دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود سے بھی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں 3 کرکٹرز کو معطل کر دیا گیاہے۔ تحقیقات کے دوران پی سی بی کا سارا زور اسی بات پر ہے کہ ناصر جمشید مرکزی کردار ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ اس کیس میں پاکستان کو بھارتی ہاتھ کے ملوث ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے یا نہیں
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

