تازہ تر ین

کوئٹہ دھماکے سے گونج اٹھا ، 5افراد جاں بحق ،10افرادسے زائد زخمی

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) کوئٹہ میں ڈی آئی جی آفس کے سامنے زوردار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ، 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ جائے وقوعہ پر کھڑی ایک گاڑی میں ہوا ۔ دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اسے آپریٹ کیا گیا ۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ضروری شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv