لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے سرفراز احمد کو پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ رسمی اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔سرفراز احمد اس وقت پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کر رہے ہیں اور وہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں، مصباح الحق کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان کرنا ہے ، شہریارخان نے لندن سے بی بی سی سے کو انٹرویو میں کہا کہ کپتان کی تقرری چیئرمین کا استحقاق ہے اور لگ یہی رہا ہے کہ سرفراز احمد ہی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے تاہم وہ ہر فیصلے سے قبل مشورہ کرتے ہیں، شہریار خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اس وقت ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔وہ ایک آدھ ہفتے میں واپس آکر نئے کپتان کا اعلان کر دیں گے، اس میں سرفراز احمد کا نام سرفہرست ہے لیکن رسمی اعلان بعد میں ہوگا۔شہریار خان نے مزید کہا کہ انھوں نے ہی مکی آرتھر کو کوچ مقرر کرنے کے لیے کرکٹ بورڈ کو قائل کیا تھا جن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، اسی طرح انضمام الحق کو بھی انھوں نے چیف سلیکٹر مقرر کیا جنہوں نے یہ ذمہ داری بڑی محنت سے نبھائی ہے۔، شہریار خان نے سابق کپتان عامر سہیل کے سرفراز احمد کے خلاف حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مایوس لوگ اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے کچھ بھی کہہ جاتے ہیں۔ اب وہ صفائی پیش کرتے پھر رہے ہیں لیکن جب آپ نے کچھ کہہ دیا تو اس کے بعد صفائی نہیں ہوتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

