لندن (آئی این پی)چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ٹاکرا روائیتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان (کل)اتوار کو ہوگا۔شاہینوں نے کوہلی الیون کو گھیرے میں لینے کی حکمت عملی بنا لی،فیصلہ کن معرکے میںشاداب خان کی جگہ محمد عامر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔فائنل سے قبل قومی ٹیم نے اوول کر کٹ گراﺅنڈ پر سخت پریکٹس کی۔ فاسٹ باﺅلر محمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور بھارت کے خلاف 18جون کو چیمپیئنز ٹرافی2017کے فائنل میں قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عامر فٹ ہیں اور بھارت کے خلاف میچ میں شرکت کریں گے۔بائیں ہاتھ سے بالنگ کرانے والے محمد عامر نے گزشتہ روز لندن کے تاریخی اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور پریکٹس کرتے نظر آئے۔یاد رہے کہ محمد عامر کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے جس کے باعث انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ پر ایک اور بائیں ہاتھ کے بالر رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ہرانے کیلئے ٹیم بھرپور تیاری کررہی ہے۔ ہم فائنل میں بھارت کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کوئی بھی فیورٹ قرار نہیں دے رہا تھا، لیکن ہم نے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ ہم فائنل میں بھارت کو شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر حسن علی بہترین کارکردگی پیش کررہے ہیں، امید ہے بھارت کے خلاف بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔گرین شرٹس نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی تھی جبکہ بلو شرٹس نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے ہرایا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بولرز نے انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی، فیلڈرز بھی بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، بیٹنگ کی فارم بھی لوٹ آئی، سیمی فائنل میں سینئرز اظہر علی اور محمد حفیظ کے ساتھ بابر اعظم نے بھی عمدہ پرفارم کیا، فخر زمان مسلسل ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر رہے ہیں،امید ہے کہ یہی جذبہ اور کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے فائنل بھی جیتیں گے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ اتنی مستحکم ہے کہ مڈل آرڈر کو میدان میں اترنے کی زحمت ہی کم کرنا پڑتی ہے، ٹیم تسلسل کے ساتھ بڑے اسکور بنا رہی ہے، بولرز بھی اچھی فارم میں ہیں، سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو کسی موقع پر بھی کھل کرنہیں کھیلنے دیا، پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ بڑا ہوتا ہے لیکن ایک متوازن اسکواڈ کی موجودگی میں ہمیں ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔پاکستان ٹیم کے ساتھ میچ کا اضافی دبا ﺅہونے کے سوال پر ویرات کوہلی نے کہا کہ بلو شرٹس پہلے بھی کئی بڑے مقابلوں میں پریشر جھیل کر سرخرو ہو چکے، میرا نہیں خیال کہ اس بار بھی ان کو کوئی پریشانی ہو گی، تمام کھلاڑی فائنل میچ کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

