تازہ تر ین
imran-khan

فائنل سے قبل عمران خان کے ٹیم کومفید مشورے

اسلام آباد(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے سرفراز الیوان کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت سے مقابلے کیلئے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر نی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سرفراز احمد ایک دلیر کپتان نکلا ہے جس کی پرفارمنس نے مجھے بے حد متاثر کیا ۔ میں سرفراز احمد کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوا ہوں ، وہ ایک دلیر کپتان نکلا ہے۔عمران خان نے کہا کہ قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کی طاقت بالنگ ہے اور بھارت کی طاقت اس کی بیٹنگ لائن ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پہلے کھیل کر بڑا سکور کر دیا جو وہ کر سکتے ہیں تو ہماری ٹیم دباﺅ میں آجائے گی جس سے میچ ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv