تازہ تر ین
ban vs ind

بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 265 رنزکا ہدف

برمنگھم(ویب ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگال ٹائیگرزکی بیٹنگ جاری ہے اور229 رنز پر اس کے 7 کھلاڑی آو¿ٹ ہوچکے ہیں،بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کربنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی توبلیو شرٹس کو پہلی کامیابی پہلے ہی اوور میں ملی جب سومیا سرکاربغیر کوئی رنز بنائے بھنویشور کمار کی گیند کلین بولڈ ہوگئے۔31 رنز پر بھارت کو دوسری کامبی ملی جب جارح موڈ میں نظر آنے والے شبیر رحمان 19 رنزبنا کر کیچ ا?و¿ٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی بھنویشورکمار نے حاصل کی۔ ان کے بعد تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ،تمیم اقبال 154 کے مجموعی اسکور پر 70 رنز بنا کریادو کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ شکیب الحسن 15 رنز بنا کر جدیجا کا کار ہوئے جب کہ مشفق الرحیم بھی 179 کے مجموعی اسکور پرپویلین لوٹ گئے انہیں یادو نے آو¿ٹ کیا۔ بنگال ٹائیگرز کے چھٹے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی مصدق حسین تھے جو 15 رنز بنا کر بمراہ کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔کیویز کو گروپ میچ میں شاندار شکست دینے کے بعد بنگال ٹایئگرز کے حوصلے بلند ہیں جب کہ بلو شرٹس کافی محتاط اور کسی بھی قسم کی سہل پسندی کا شکار نہیں ہونا چاہتے، انھیں بنگلہ دیش ماضی قریب میں اپنے ملک میں ون ڈے سیریز میں شکست دے چکا جبکہ بھارتی ٹیم ابھی تک 2007 کے ورلڈ کپ میں بنگال ٹائیگرز سے شکست کو بھی نہیں بھول پائی، اس کی وجہ سے پہلے ہی راو¿نڈ میں اسے اپنا سامان باندھنا پڑگیا تھا، اس ٹیم کے چار ممبرز مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم اور تمیم اقبال موجودہ ٹیم میں بھی شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv