لندن( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 191 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 38ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور شیکھر دھون نے کیا تاہم دونوں کھلاڑی صرف 23 رنز کی شراکت داری قائم کرسکے جس کے بعد روہت شرما 12 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے جب کہ شیکھر دھون نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 151 کے مجموعی اسکور پرعمران طاہر کا نشانہ بنے، اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ نے ٹیم کا اسکور آگے بڑہایا اور 38 ویں اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، ویرات کوہلی نے 76 اور یوراج سنگھ نے 23 رنز بنائے۔اس سے قبل جنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44 ویں اوور میں 191 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقا کے پہلے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی ہاشم آملہ تھے جو 35 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ 116 کے مجموعی اسکور پر کوئنٹن ڈی کوک بھی پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز 16 اور ڈیوڈ ملر ایک رن بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے جب کہ فاف ڈوپلیسی بھی 36 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔ جے پی ڈومینی 20 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے تاہم کوئی بھی دوسرا کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا۔بھارت کی جانب سے بھویشنور کمار اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 جب کہ ایشون، پانڈیا اور جڈیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ جنوبی افریقا کے 3 بلے باز رن آو¿ٹ ہوئے۔قبل ازیں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور امیش یادیو کی جگہ روی چندرن ایشون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقا نے وین پارنیل کی جگہ اینڈیل پھلکوائیو کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

