اسلام آباد(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر کامران اکمل نے ساﺅتھ افریقہ کے خلاف فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کوکارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا، ٹیم کو تیز رفتاری سے رنز کرنے والے بلے باز کی ضرورت ہے، چیمپیئنزٹرافی کے سکواڈ میں نام شامل نہ ہونے پر دلی طور پر تکلیف محسوس ہوئی اتنی عمدہ کارکردگی کے باوجود سلیکٹرز نے نظر انداز کردیا جبکہ انگلینڈ آسٹریلیا میں میرا ایوریج ،اسٹرئیک ریٹ اور کارکردگی کافی بہتر ہے، بورڈ اور سلیکٹرز کی دوغلی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط کرنے بھی بات کرتے ہیں اور ادھر کارکردگی دکھانے والے کو نظرانداز بھی کیا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کیا، انہوں نے قومی ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کوکارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا،قومی کو اس وقت اوپننگ بلے بازوں کی ضرورت ہے جو تیز آغاز فراہم کرسکیں،جدید کرکٹ میں ٹارگٹ دینے یا حاصل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ مخالف ٹیم پر تیز کھیل کر دباﺅ بڑھایا جائے،انہوں نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں شمولیت کےلئے اپنی پرفارمنس سے سلیکٹرز کی توجہ ھاصل کی قائداعظم ٹرافی 2016اور پی ایس ایل ٹومیں کامیاب ترین بیٹسمین رہا ۔جبکہ واپڈاکی جانب سے کھیلتے ہوئے8میچوں کی 13 اننگز میں 83.33 کی اوسط سے1000رنزبنائے جن میں5سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 162 رنز رہا، انگلینڈ میں کھیلی جانے والی چیمپیئنزٹرافی کے سکواڈ میں نام شامل نہ ہونے کا جب علم ہوا تو بہت تکلیف ہوئی ، انگلینڈ آسٹریلیا میں میرا ایوریج ،اسٹرئیک ریٹ اور کارکردگی کافی بہتر ہے قومی ٹیم کو اس وقت اچھے اسٹرئیکر بلے باز کی ضرورت ہے جو ٹیم کو تیز کھیل کر شاندار آغاز فراہم کرسکے ڈاٹ بال کھیلنے کی وجہ سے پریشر بڑھتا ہے جس کے بعد وکٹیں کھونا پڑتی ہیں ،سلیکٹرز کو دیکھنا چاہیئے کہ ایک بلے باز لگاتار ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا رہا ہے تو اس کو ایک اننگ میں ناکام ہونے پر ٹیم سے باہر کر دیا جاتا ہے جبکہ گزشتہ تین سال سے ہر ڈومیسٹک سیزن میں میری پرفارمنس میری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، دنیا کی کرکٹ ٹیموں میں ایک وقت میں چار چار وکٹ کیپر بلے باز بھی کھیلتے ہیں تاہم پی سی بی اور سلیکٹرز کی سلیکشن پالیسیاں سمجھ سے بالا تر ہیں، انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کو تجربہ کار بلے باز کی ضرورت ہے اور میری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مجھے قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دینی چاہیئے ،انہوں نے مزید کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز میں وکٹیں بیٹنگ کےلئے سازگار نہ ہونے کے باعث تھوڑا مشکل پیش آئی تو سلیکٹرز نے چیمپیئنزٹرافی کےلئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا تاہم قومی ٹیم میں شمولیت کےلئے بھرپور محنت جاری ہے اور دوبارہ ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر پاکستان کی نمائندگی کروں گا
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

