تازہ تر ین

پاکستان میں ویمنز کرکٹ کابھرپورٹیلنٹ موجود

لاہور(آئی این پی) قومی ویمنز کر کٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے خواتین کوکرکٹ پروفیشن اختیارکرنے کی تجویز دے دی، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ویمنز کرکٹر کا مستقبل تابناک ہے، اس پروفیشن میں آنے کی وجہ سے نہ صرف اسکولوں اور کالجز کی طالبات کو مالی فائدہ ہوگا بلکہ ان کی شہرت کو بھی چار چاند لگ جائیں گے۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنامیر کا کہنا ہے کہ جب ہم نے کرکٹ کا آغاز کیا تو والدین ہمارے کھیلنے کے حق میں نہ تھے،ان کا خیال تھا کہ ہماری بچیاں کھیلنے کے لیے گھر سے باہر کیسے جائیں گی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ والدین کا اعتماد بحال ہوا اورلڑکیوں میںبھی کرکٹ کھیلنے کا شوق بڑھا، ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریاں بھرپور ہیں، میگا ایونٹ کے درمیان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ان دنوں کپتان ثنا میر کی قیادت میں انگلینڈ میں موجود ہے،عالمی ویمنز کرکٹ کپ 24 جون سے 23 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب کسی بھی طرح دوسروں سے کم نہیں ہے، اب خواتین کرکٹ میں بھی اسپانسرز آ رہے ہیں جس کی وجہ سے پلیئرز کے مالی حالات میں بہتری آئی ہے، اوران کو کرکٹ میں اپنا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔ثنا میر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر انجینئر کی طرح کرکٹرز بننا بھی عام بات نہیں، خواتین بطور کرکٹ اس پروفیشن کا انتخاب کر سکتی ہیں، اس شعبے میں آنے کی وجہ سے نہ صرف انہیں مالی فائدہ ہوگا بلکہ ان کی شہرت کو بھی چار چاند لگ جائیں گے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ، ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور پاکستان شامل ہیں۔قومی ٹیم سنگل لیگ کے سات میچز کھیلے گی۔پاکستان اپنا پہلا میچ 25 جون کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گا۔ دوسرے میچ میں اس کا مقابلہ 27 جون میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔ تیسرا میچ 2 جولائی کو بھارت سے، چوتھا میچ 5 جولائی کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے، پانچویں میچ 8 جولائی کو نیوزی لینڈ سے، چھٹا میچ 11 جولائی ویسٹ انڈیز سے جبکہ ساتویں اور لیگ کا اپنا آخری میچ پاکستان 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv