لندن(آئی این پی) سری لنکا کے مشہور سابق بلے باز اور وکٹ کیپر کمارا سنگا کارا نے کہا ہے جنوبی افریقہ سے پہلے میچ میں شکست کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے مارو یا مر جا کی پالیسی اپنا کر میدان میں اترنا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطاق کمارا سنگا کارا نے آئی سی سی کے لئے لکھے گئے اپنے مضمون میں کہا کہ سری لنکن کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پہلے سے ہدف مقرر کرنا ہو گا۔ سری لنکن بالرز کو بھارت کے خلاف پہلے 10 اوورز میں لازمی وکٹ لینی ہو گی اور اس پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے خلاف ہماری نوجوان ٹیم انتہائی جارحانہ انداز میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے اگر سری لنکن کھلاڑیوں نے جارحانہ رویہ اپنایا تو وہ بھارت کے خلاف ہر قسم کا الٹ پھیر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کمارا سنگا کارا نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد کافی پر جوش ہے۔ اس لئے بھارتی ٹیم کے خلاف یہ سب آسان نہیں ہو گا لیکن ہماری ٹیم کو مشکل ہدف کو ذہن میں رکھتے ہوئے میدان میں آنا پڑیگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

