لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے۔بوم بوم آفریدی نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں پہلی باراعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت اورپاکستان کے درمیان فاصلہ پہلے سے بہت بڑھ چکا ہے، بھارتی ٹیم بہت آگے جا چکی ہے جبکہ ہم اب بھی بہت پیچھے ہیں، اسٹرائیک روٹیشن گرین شرٹس کا بہت پرانا مسئلہ ہے، اس کے علاوہ آخری اوورز میں خراب بولنگ کے باعث بھی ٹیم غیرضروری دبا کا شکار ہو جاتی ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی اپروچ اورمائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کے ساتھ جمود کا شکار صلاحیتوں کوبہتربنانے پرکام کرنا ہو گا، اس کےساتھ پلیئرز کو واضح سوچ کے ساتھ میدان میں جانا ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بھارت کےہاتھوں پاکستان کویک طرفہ مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

