ڈبلن (اے پی پی) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ہاکی ٹیسٹ میچ 2-2 گولز سے برابر رہا، علیم بلال اور علی شان نے گولز کئے، گرین شرٹس کو پہلے ہاف میں حریف ٹیم کے خلاف 2-1 گولز کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں آئرش ٹیم حاوی رہی اور اس نے ایک گول کر کے مقابلہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ہاکی ٹیسٹ آج ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز کی تیاریوں کے سلسلے میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کھیل رہی ہے، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ابتدائی ہاکی ٹیسٹ میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، میچ کے نویں منٹ میں علیم بلال نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے گرین شرٹس کو برتری دلائی، 17ویں منٹ میں آئرلینڈ کے کونر ہارٹے نے شاندار گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، پہلا ہاف ختم ہونے سے دو منٹ قبل پاکستان کے علی شان نے گول کر کے ٹیم کو ایک مرتبہ پھر برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں آئرلینڈ کے جریمی ڈنکن نے گول کر کے مقابلہ 2-2 گولز سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ہاکی ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

