تازہ تر ین

چیمپئنز ٹرافی کا دھوا دار، دبنگ آغاز

لندن(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا آغاز (آج)جمعرات سے اوول گراﺅنڈ پر ہو رہا ہے۔ 18 روزہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں 15 میچوں میں ایک ٹرافی کے حصول کیلئے جنگ کریں گی۔ افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا،روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ بی جبکہ تین روایتی حریف آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق آٹھواں چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) جمعرات سے انگلینڈ کے 3 وینیوز پرشروع ہو رہا ہے، جس میں شریک 8 ٹیمیں 2 گروپس میں 15 میچز میں ایک ٹرافی کیلئے نبردآزما ہوں گی۔ گروپ اے میزبان انگلینڈ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا پرمبنی ہے۔ گروپ بی میں روایتی حریف پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہیں۔افتتاحی میچ لندن کے اوول کرکٹ گرانڈ پر میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔ 2004 میں انگلش ٹیم کو فائنل میں ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ 2013 کے بارش سے متاثرہ فائنل میں بھارت کے خلاف انگلینڈ صرف 5 رنز سے ہار گیا تھا۔اوون مورگن کی قیادت میں انگلینڈ اس وقت ون ڈے کی بہت اچھی ٹیم ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل اس نے ورلڈ نمبر ون جنوبی افریقا کے خلاف سیریز دو ایک سے جیت کر خود کوٹرافی کیلئے فیورٹ ثابت کردیا ہے۔ میزبان ٹیم میں اوپنر الیکس ہیلز، جوروٹ، کپتان اوون مورگن، جونی بیرسٹو، آل رانڈر معین علی اور لیگ اسپنر عادل رشید سمیت کئی میچ ونر پلیئرز موجود ہیں۔قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 جون کو ہو گا۔بارش کی صورت میں فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر 2015 تک ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ رینکڈ آٹھ ٹیموں نے ٹرافی کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv