تازہ تر ین

عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی کا کارنامہ, شرمناک حرکات اور اقدامات

گگومنڈی(نامہ نگار) لیاری گینگ کے کارندے نے گگومنڈی کے رہائشی کی بیوی اورکراچی میں موجودمکان پرقبضہ کرلیا۔محمدیٰسین اپنی بیوی کے ہمراہ آسوگوٹھ ملیر کراچی میں اپنے ذاتی مکان میں رہائشی پذیرتھا۔لیاری گینگ کے سربراہ عزیربلوچ کے قریبی ساتھی لیاقت بلوچ کواس کی بیوی پسندآگئی۔یٰسین سے زبردستی اس کی بیوی خدیجہ کوطلاق دلواکرخوداس سے نکاح کرلیااوریسین کوگھرسے نکال دیا۔ محمد یٰسین کئی سالوںسے تھانہ ملیراورپولیس کے اعلیٰ افسران کے دفتروںکے چکرلگارہاہے لیکن کہیں شنوائی نہ ہوئی۔متاثرہ شخص خبریں آفس پہنچ گیا۔محمد یٰسین کی ڈی جی رینجر،وزیراعلیٰ سندھ،آئی جی سندھ سے انصاف دلائے جانے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق گگومنڈی کی نواحی بستی محمدپورہ کے رہائشی محمدیٰسین نے خبریں کوبتایاکہ میں اپنی بیوی خدیجہ بی بی کے ہمراہ آسوگوٹھ ملیر کراچی میں رہائشی پذیرتھا۔اسی دوران لیاری گینگ کے رکن لیاقت بلوچ جواسی محلہ میں رہتاتھاکومیری بیوی پسندآگئی۔لیاقت بلوچ اپنے ساتھیوں سہیل وغیرہ کے ہمراہ میرے گھرآیااورکہاکہ وہ عزیربلوچ کاقریبی ساتھی ہے تم اپنی بیوی کوطلا ق دے دونہیں توتمہیں جان سے ماردیں گے۔لیاقت بلوچ نے ڈرادھمکاکرمجھ سے میری بیوی خدیجہ کوطلاق دلوادی اورخوداس سے نکاح کرلیا۔نکاح کرتے ہی لیاقت بلوچ نے میرے ذاتی 126مربع گزکے مکان اورگھریلوسامان پرقبضہ کرکے مجھے کہاکہ فوری کراچی سے نکل جاﺅ نہیں تواس کاانجام اچھانہ ہوگا۔محمدیٰسین نے بتایاکہ میں دادرسی کیلئے تھانہ ملیراورپولیس کے اعلیٰ افسران کے دفتروں میں کئی سالوںسے دھکے کھارہاہوں میری کہیںبھی شنوائی نہیں ہوئی۔ محمد یٰسین نے ڈی جی رینجر،وزیراعلیٰ سندھ اورآئی جی سندھ سے انصاف دلائے جانے کی اپیل کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv