لاہور(وقائع نگار) دنیا میں ہر بھوکے کو کھانا کھلانے اور ضرورت مند کی مدد کا دعویٰ کوئی نہیں کرسکتا، لیکن بطور انسان اور مسلمان جو فرائض ہمارے ذمہ ہیں ان کی ادائیگی ہی معاشرے کو بہتر بنانے کا سبب بنتی ہے۔ معاشرے کے محروم طبقے کی فلاح کے لیے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں و چیئرمین چینل ۵ضیا شاہد نے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے زیراہتمام آغاز رمضان پر مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ رمضان کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیں یہ سعادت نصیب ہورہی ہے جس کا سلسلہ رمضان کے دوران بھی جاری رہے گا۔ یہ ایک علامتی تقریب ہے کیونکہ دنیا میں کوئی ذی روح یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہ کائنات کے سب بھوکوں کو کھانا فراہم کرسکتا ہے یا تمام حاجت مندوں کی ضروریات پوری کردے گا، لیکن بطور مسلمان ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ قطرہ قطرہ سے ہی دریا تشکیل پاتے ہیں اور اس حوالے سے ہماری کوشش ہے کہ اس میں ہم اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی فلاحی کاموں کے حوالے سے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی کاوش قابل قدر ہے اور اللہ کریم ہمارے عمل کو قبول کرے اور ہمیں اپنی رحمت اور برکت سے نوازے۔ اس موقع پر سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کی جانب سے درجنوں خواتین میں راشن کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں صدر لاہورمحمد رشید، جنرل سیکرٹری ملک آفتاب، جنرل سیکرٹری خواتین ثمرہ نذیر، ایڈیشنل سیکرٹریز عظمت پروین، راحت رشید، تبسم لیاقت، نائب صدر سجاد حیدر فنانس سیکرٹری عبدالغفار، رانا بدیع الزمان، محمد وقاص، محمد اسلام رانا، فرقان حیدر، ندیم سرور اور آفس سیکرٹری اصغر علی شہزاد بھی شامل تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

