Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بھارت نے ہرجانہ ادا نہ کیا تو عدالت جائینگے

By adminمئی 26, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
pak and india
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پی سی بی کو ہرجانہ ادا نہیں کیا تو اس کے خلاف انٹرنیشنل ٹریبونل میں جائیں گے ۔ لاہورمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کیساتھ سیریز نہ کھیل کر معادہے کی خلاف ورزی کی ہے اور مد میں پاکستان کو تقریباً 70 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اس نقصان کا ازالہ بی سی سی آئی کو کرنا ہوگا۔29 مئی کو دبئی میں اس حوالے سے اجلاس ہورہا ہے جس میں دوطرفہ سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے پی سی بی کو ہونے والے نقصان پر بات کی جائے گی اور اگر معاملہ حل نہ ہوا تو ہم آئی سی سی سے مداخلت کی درخواست کریں گے اور تب بھی بات نہیں بنی تو ہم بھارت کے خلاف انٹرنیشنل ٹریبونل میں جائیں گے۔ یہ ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے جب کہ بھارت سے کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے مختلف تجاویز ہیں تاہم اس معاملے پر آئندہ دو ماہ میں تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشن کامیاب رہے، مخالفین نے پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل نہ ہونے کی باتیں کیں اور کہا گیا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد مشکل ہے، لیکن ہم نے پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل کر کے دکھایا جب کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کوشش ہے کہ چار میچز کراچی اور چار میچ لاہور میں کرائے جائیں۔انٹرنیشنل ٹیموں کو بھی ملک میں لانے کی کوشش کررہے ہیں اوردسمبرمیں ایک بین الاقوامی ٹیم تین میچوں کی سیریزکھیلنے پاکستان آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریجنل کرکٹ کے اندر پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لایا جائے گا، کیونکہ جب تک ملک میں ریجنل کرکٹ مضبوط نہیں ہوگی، پاکستانی کرکٹ ترقی نہیں کر سکتی۔ ریجنل کرکٹ کے اندر ڈویلپمنٹ بجٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میں اقدامات کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریارخان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی نے آئی سی سی میں ”بگ تھری“ کی حمایت کا فیصلہ کیا تو بدلے میں بھارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے گئے، اس کے تحت 2014 سے 2023 تک دونوں ملکوں کے درمیان 6 دو طرفہ سیریز طے پائیں۔، اس دوران دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات اور سرحدوں پر کشیدگی پیدا ہونا شروع ہوگئی جس کے بعد بھارتی بورڈ اپنی حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرتے ہوئے سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے جس کے جواب میں پی سی بی نے باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کو 64 ملین ڈالر کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلیے لیگل نوٹس جاری کیا ہے۔

admin

Keep Reading

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.