لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ میں ان فٹ عمر اکمل کی جگہ حارث سہیل کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد حارث سہیل اور عمر امین کے ساتھ آصف ذاکر کو بھی فٹنس ٹیسٹ کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور بلایا گیا، تینوں پلیئرز فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے تاہم سلیکشن کمیٹی کی جانب سے حارث سہیل کو اسکواڈ کیلیے موزوں ترین قرار دیتے ہوئے منتخب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان فٹ عمر اکمل جو جلد وطن واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ حارث سہیل جلد برمنگھم میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔حارث سہیل نے اب تک 22ون ڈے میچز میں 43 کی اوسط سے 774 اور 4 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 45 رنز بنائے ہیں، انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ مئی 2015 میں زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں کھیلا۔ جولائی 2013 میں ڈیبیو کے بعد فٹنس مسائل کی وجہ سے ان کا کیریئر متاثر ہوتا رہا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر چکا ہے، ٹیم میں تبدیلی کا آخری تاریخ 24مئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

