لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تصدیق کی ہے کہ عمر اکمل فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں شریک نہیں ہوسکیں گے، حارث سہیل اور عمر امین سے کسی ایک کو عمر اکمل کی جگہ چیمپینز ٹرافی کیلئے بھیجا جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر قومی ٹیم انضمام الحق کا کہنا تھا کہ عمر اکمل پاکستان کپ سے قبل فٹ تھے لیکن ٹیم مینجمنٹ ہر سیریز سے پہلے ہر کھلاڑی کا فٹنس ٹیسٹ لیتی ہے اور جب برمنگھم میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے لگائے کیمپ میں عمراکمل کا 2 بار ٹیسٹ لیا گیا تو وہ دونوں بار فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوئے اس لیے انہیں انگلینڈ سے وطن واپس بھیجا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمراکمل آسٹریلیا ٹور میں بھی فٹ نہیں تھے انہیں فٹنس پر توجہ دینا ہوگی۔انضمام الحق نے کہا کہ حارث سہیل اور عمر امین نے پاکستان کپ میں پرفارم کیا ہے ان کے نام سلیکشن کے لئے زیر غور ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو عمر اکمل کی جگہ چیمپینز ٹرافی کے لیے بھیجا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

