لاہور(نیوزایجنسیاں )پاکستان سپر لیگ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے معاملے پر مرکزی کردارناصر جمشید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو عدالت میں لے جانے کی دھمکی دے دی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے ،کھلاڑیوں کو بلا کر ان پر دباﺅڈالا جاتا ہے کہ وہ میرے خلاف بیان دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکا م یہ چیزیں کراتے ہیں تو کیا میری یہ دلیل مان لی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میرا نام بدنام کرنے کے بجائے ثبوت دے،میں چیلنج کرتا ہوں کہ پی سی بی میرے خلاف ثبوت میڈ یا پر لے کر آئے۔ناصر جمشید نے کہا کہ معاملے کو پیشہ وارانہ طریقے سے دیکھا جائے ،اس وجہ سے میری ذاتی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیس کے حوالے سے میری اپنے وکلا سے بات ہو گئی ہے ،ہم پی سی بی کو عدالت میں لے کر جائیں گے۔واضح رہے کہ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ ناصر جمشید سپاٹ فکسنگ کیس میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔انہیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی اسی دن گرفتار کیا تھاجب پی سی بی نے انہیں معطل کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

